ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / نیوزی لینڈ کے خلاف ڈے۔نائٹ ٹیسٹ عملی نہیں:بی سی سی آئی جوائنٹ سکریٹری

نیوزی لینڈ کے خلاف ڈے۔نائٹ ٹیسٹ عملی نہیں:بی سی سی آئی جوائنٹ سکریٹری

Fri, 01 Jul 2016 21:46:30    S.O. News Service

نئی دہلی،یکم جولائی(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)نیوزی لینڈ کی مہمان ٹیم کے خلاف پہلی بار ڈے۔نائٹ ٹیسٹ کی میزبانی کا فیصلہ کرنے والے بی سی سی آئی نے اعتراف کیا ہے کہ بورڈ دلیپ ٹرافی میں حالات کی جانچ کے بغیر اس منصوبے پر آگے نہیں بڑھ سکتا۔بی سی سی آئی صدر انوراگ ٹھاکر نے اپریل میں کہا تھا کہ ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ستمبر اکتوبر میں ہونے والی تین ٹیسٹ کی سیریز کے دوران دن رات کامیچ کھیلا جائے گا لیکن اب تمام میچ دن میں ہوں گے۔بی سی سی آئی کے جوائنٹ سکریٹری امیتابھ چودھری نے کہا کہ بی سی سی آئی نے ہمیشہ کہا ہے کہ وہ دلیپ ٹرافی میں استعمال کے بعد دن رات کے ٹیسٹ کا انعقاد کرے گا۔حالات کی جانچ کئے بغیر اور کھلاڑیوں اور تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کی رائے کے بغیر اتنے بڑے میچ کا انعقاد نہیں کر سکتے۔دلیپ ٹرافی کا انعقاد گلابی گیند سے دھندلی روشنی میں کیا جائے گا اور امید ہے کہ اس کا انعقاد نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ سے پہلے کیا جائے گا اور اس فرسٹ کلاس میچ میں زیادہ تر اعلی کھلاڑیوں کے حصہ لینے کی توقع ہے۔نیوزی لینڈ کے خلاف دن رات میچ کا امکان ختم ہونے کے بعد اس تاریخی میچ کا انعقاد ہندوستان کے مصروف گھریلو سیشن کے دوران انگلینڈ(پانچ ٹیسٹ)یا آسٹریلیا(چار ٹیسٹ)کے خلاف کیا جا سکتا ہے۔ہندوستان کو آئندہ گھریلو سیشن میں 13ٹیسٹ کھیلنے ہیں۔
انگلینڈ یا آسٹریلیا کے خلاف دن رات ٹیسٹ کے انعقاد کے امکان پر چودھری نے کہا کہ جیسا کہ میں نے کہاکہ دلیپ ٹرافی میں استعمال کے بعد ہم اس پر فیصلہ کریں گے۔ہندوستان میں جو پہلے نہیں ہوا اس کے انعقاد کو لے کر آپ کو سو فیصد یقینی ہونا ہوگا۔چودھری نے کہا کہ گھریلو سیشن کے دوران پہلی بار ٹیسٹ کی میزبانی کرنے والے6 مراکز میں شامل رانچی کا ان کا گھریلو اسٹیڈیم پوری طرح تیار ہے۔نیوزی لینڈ کرکٹ کے ذرائع نے کہا کہ ان کے بورڈ نے بھی دن رات کے ٹیسٹ کو ٹالنے کے بی سی سی آئی کے فیصلے کی حمایت کی ہے جبکہ کچھ میڈیا رپورٹ میں مشورہ دیا گیا تھا کہ وہ ہندوستان میں فیلڈ میں گلابی گیند سے کھیلنے میں ہچکچا رہے تھے۔
ذرائع نے کہا کہ جب پہلا دن رات ٹیسٹ کھیلا گیا تھا تو یہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے لوگوں کے لئے بڑا موقع تھا۔ہندوستان کے لئے یہ کتنا اہم ہے اور یہ بہت سمجھداری بھرا ہوا ہے کہ میچ کے انعقاد سے پہلے گھریلو کرکٹ میں حالات کا تجربہ کیا جائے،براہ راست اس کا انعقاد آسان نہیں ہوگا،آپ کو اس بات کو یقینی بنانا ضروری ہے کہ تمام اسٹیک ہولڈر اسے لے کر آرام دہ ہوں، سب سے اہم کھلاڑی اور پرستار۔ذرائع نے کہا کہ میں آپ کو بتا دوں کہ اس مسئلے پر دونوں بورڈرنیوزی لینڈ اور بی سی سی آئی کے درمیان کوئی ترشی نہیں ہے،وقت آنے پر ہمیں یقین ہے کہ ہندوستان یادگار میچ کا انعقادکرے گا۔


Share: